0
Wednesday 16 Jun 2021 19:40

لاہور، مفتی عزیز الرحمان کی طلبہ سے بدفعلی کی مزید ویڈیوز بھی سامنے آگئیں

لاہور، مفتی عزیز الرحمان کی طلبہ سے بدفعلی کی مزید ویڈیوز بھی سامنے آگئیں
اسلام ٹائمز۔ اپنے شاگرد کیساتھ بدفعلی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے معروف عالمِ دین مفتی عزیز الرحمان کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے اس ویڈیو کے بارے میں وضاحت بھی کی، تاہم اب ان کی مزید شرمناک ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔ مفتی عزیز الرحمان کی لواطت پر مبنی مزید ویڈیوز بھی مدرسہ کے دارالافتاء میں بنائی گئی ہیں۔ ایک ویڈیو میں مفتی عزیز الرحمان اخبارات کے مطالعے کیساتھ ساتھ بدفعلی کرتے پائے گئے ہیں، جبکہ دوسری ویڈیو میں انہیں دینی کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو بنانے والے طالبعلم نے ایک ویڈیو اس طریقے سے ریکارڈ کی ہے کہ دارالافتاء کے دروازے پر لگی مفتی عزیز الرحمان کے نام کی تختی بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ مفتی عزیز الرحمان کی گذشتہ روز جو ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس کے بارے میں انہوں نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ویڈیو انہیں نشہ دے کر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اب ان کی مزید شرمناک ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں تو اب دیکھنا یہ ہوگا کہ وہ کس طریقے سے ان کی وضاحت پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 938387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش