QR CodeQR Code

قطر میں مذاکرات کو نئے سرے سے شروع کرنے پر تیار ہیں، محمد علی الحوثی

16 Jun 2021 22:13

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے مرکزی رہنما نے تاکید کی ہے کہ عمانی وفد کے ذریعے ارسال کئے گئے خط کے مثبت جواب کیصورت میں قطر میں نئے مذاکرات شروع کئے جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اپنے ایک پیغام میں اعلان کیا ہے کہ اگر جارح سعودی شاہی رژیم عمانی وفد کے ہمراہ ارسال کئے گئے یمنی خط پر مثبت جواب دے تو یمن پر مسلط کردہ سعودی جارحیت اور یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے پر قطر میں مذاکرات کا نیا دور شروع کیا جا سکتا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں محمد علی الحوثی نے لکھا کہ اگر جارح ممالک کے حکام، عمان کے سلطان کے نام رہبر انقلاب یمن کے پیغام پر مثبت جواب دے دیں تو میرے خیال میں قطر میں مذاکرات اور پرانی گفتگو کی تکمیل میں کوئی حرج نہیں؛ البتہ اگر جارح ممالک کے حکمران یہ چاہتے ہوں تو!


خبر کا کوڈ: 938404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938404/قطر-میں-مذاکرات-کو-نئے-سرے-سے-شروع-کرنے-پر-تیار-ہیں-محمد-علی-الحوثی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org