?>?> کسٹمز کی کارروائیاں، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور آئل ٹینکر سمیت 4 افراد گرفتار - اسلام ٹائمز
0
Wednesday 16 Jun 2021 23:08

کسٹمز کی کارروائیاں، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور آئل ٹینکر سمیت 4 افراد گرفتار

کسٹمز کی کارروائیاں، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور آئل ٹینکر سمیت 4 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کسٹمز کی جانب سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز لکپاس کے مقام پر مختلف کارروائیاں ہوئیں، جن کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور ایرانی ڈیزل سے لدے آئل ٹینکر تحویل میں لے کر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لکپاس کے مقام پر سخت چیکنگ کے بعد 3 نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں تحویل میں لے کر 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک اور کارروائی میں ایرانی ڈیزل سے لدے آئل ٹینکر کو تحویل میں لے کر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 938410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش