QR CodeQR Code

بجٹ پر اپوزیشن کے پاس تنقید برائے تنقید کیلئے بھی الفاظ نہیں، ضیاء لانگو

16 Jun 2021 23:39

اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیا بجٹ صوبے میں ترقی و خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کریگا۔ اپوزیشن صوبے کے عوام کی ترقی نہیں چاہتی۔ تاریخی اور بہترین بجٹ پر اپوزیشن کے پاس تنقید برائے تنقید کیلئے بھی الفاظ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں بلوچستان خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ نئے مالی سال کیلئے 500 ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیا بجٹ صوبے میں ترقی و خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔ اپوزیشن صوبے کے عوام کی ترقی نہیں چاہتی۔ تاریخی اور بہترین بجٹ پر اپوزیشن کے پاس تنقید برائے تنقید کے لئے بھی الفاظ نہیں۔ اپوزیشن کا احتجاج غیر پارلیمانی رویہ ہے، جو کہ کسی صورت مناسب نہیں تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت شاندار بجٹ پیش کرے گی اور بجٹ میں کمزور طبقات کو خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تاریخ میں پہلی بار مختلف سیکٹرز کو اربوں روپے کا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات سے مستحکم ہوتی معیشت مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہترین اور متوازن بجٹ پر اپوزیشن کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے عیاں ہوچکی ہے۔ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو۔ بجٹ پر سیاست چمکانا انہیں زیب نہیں دیتا۔ اپوزیشن ضد چھوڑ کر عملیت پسندی کا مظاہرہ کرے۔


خبر کا کوڈ: 938419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938419/بجٹ-پر-اپوزیشن-کے-پاس-تنقید-برائے-کیلئے-بھی-الفاظ-نہیں-ضیاء-لانگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org