QR CodeQR Code

غزہ، فلسطینی مزاحمتی محاذ کے 2 مراکز پر صیہونی حملے

16 Jun 2021 23:42

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیجانب سے تازہ جنگبندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج صبح غزہ کے مشرقی شہر خان یونس میں واقع فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے 2 مزاحمتی مراکز کو ہوائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے اردن و مصر کی ثالثی سے اپنی تازہ یکطرفہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج علی الصبح غزہ میں واقع مزاحمتی محاذ کے 2 مراکز کو ہوائی حملے کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس صیہونی حملے میں غزہ کے مشرق میں واقع شہر خان یونس کے ایک مزاحمتی مرکز کو ڈرون طیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ فلسطینی خبرررساں ایجنسی شہاب کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کے جاسوس ڈرون طیاروں کی جانب سے نشانہ بنایا جانے والا مزاحمتی مرکز حماس کی "قریش" نامی میزائل سائٹ ہے جبکہ صیہونی ڈرون طیاروں نے اپنے دوسرے حملے میں خان یونس کے علاقے معن میں واقع الیرموک مزاحمتی مرکز کو بھی 2 میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 938421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938421/غزہ-فلسطینی-مزاحمتی-محاذ-کے-2-مراکز-پر-صیہونی-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org