QR CodeQR Code

فلسطینی آتشزا غبارے، غير قانونی یہودی بستیوں میں 26 مقامات پر وسیع آتشزدگی

16 Jun 2021 23:47

مقبوضہ قدس شریف میں غاصب و انتہاء پسند صیہونیوں کے اشتعال انگیز و نسل پرستانہ فلیگ مارچ کے موقع پر فلسطینی مزاحمتکاروں کیجانب سے غیر قانونی یہودی بستیوں کیطرف بڑی تعداد میں آتشزا غبارے ارسال کئے گئے ہیں جسکے باعث مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں غاصب صیہونی آبادکاروں کی رہائشی و زرعی زمینوں پر کم از کم 26 مقامات پر وسیع آتشزدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ قدس شریف میں غاصب و انتہاء پسند یہودیوں کی جانب سے اشتعال انگیز و نسل پرستانہ فلیگ مارچ منعقد کئے جانے کے جواب میں فلسطینی مزاحمتکار نوجوانوں نے مقبوضہ فلسطین میں واقع غير قانونی یہودی بستیوں کو بڑی تعداد میں آتشزا غباروں سے نشانہ بنایا ہے جس کے باعث غاصب صیہونی آبادکاروں کی رہائشی و زرعی زمینوں میں وسیع آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس حوالے سے فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غیر قانونی یہودی بستیوں میں کم از کم 26 مقامات پر وسیع آتشزدگی وقوع پذیر ہوئی ہے جبکہ مارچ 2018ء سے "اپنی سرزمینوں کو واپسی" کے فلسطینی احتجاجی سلسلے کے ساتھ ہی شروع ہونے والے "آتشزا پتنگوں و غباروں کی ترسیل" کے اس سلسلے سے تاحال غاصب صیہونی رژیم کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مسجد اقصی کی مسلسل بیحرمتی پر شروع ہونے والے حالیہ 12 روزہ فلسطینی راکٹ انتفاضے پر اسرائیلی حکومت کی جانب سے مصر و اردن کی ثالثی سے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا جسے غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کے خان یونس نامی شہر میں واقع حماس کے 2 مزاحمتی مراکز پر حملہ کر کے 30 دنوں میں ہی پائمال کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 938424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938424/فلسطینی-آتشزا-غبارے-غير-قانونی-یہودی-بستیوں-میں-26-مقامات-پر-وسیع-آتشزدگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org