0
Thursday 17 Jun 2021 00:02

اسلامی تحریک اور جماعت اسلامی جی بی کے ذمہ داران کی اہم ملاقات، خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو

اسلامی تحریک اور جماعت اسلامی جی بی کے ذمہ داران کی اہم ملاقات، خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان اور جماعت اسلامی کی قیادت کے مابین گلگت میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں جی بی کے معروضی حالات خصوصاً آئینی حیثیت کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔ بدھ کے روز اسلامی تحریک کے رہنماء شیخ میرزا علی کی قیادت میں وفد نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی کے معروضی حالات، ملی یکجہتی کونسل اور خطے کی آئینی حیثیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ دونوں پارٹیوں کے قائدین نے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 938426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش