QR CodeQR Code

اسلامی تحریک اور جماعت اسلامی جی بی کے ذمہ داران کی اہم ملاقات، خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو

17 Jun 2021 00:02

ملاقات میں جی بی کے معروضی حالات، ملی یکجہتی کونسل اور خطے کی آئینی حیثیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ دونوں پارٹیوں کے قائدین نے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان اور جماعت اسلامی کی قیادت کے مابین گلگت میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں جی بی کے معروضی حالات خصوصاً آئینی حیثیت کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔ بدھ کے روز اسلامی تحریک کے رہنماء شیخ میرزا علی کی قیادت میں وفد نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی کے معروضی حالات، ملی یکجہتی کونسل اور خطے کی آئینی حیثیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ دونوں پارٹیوں کے قائدین نے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 938426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938426/اسلامی-تحریک-اور-جماعت-جی-بی-کے-ذمہ-داران-کی-اہم-ملاقات-خطے-مجموعی-صورتحال-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org