0
Tuesday 23 Aug 2011 11:39

یوم القدس جرائم پیشہ صیہونی ریاست اور اس کے حامیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے، ائی ایس او پشاور

یوم القدس جرائم پیشہ صیہونی ریاست اور اس کے حامیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے، ائی ایس او پشاور
پشاور:اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، پشاور ڈویژن کے صدر اویس الحسن نے کہا کے یوم القدس فلسطین کے مسائل اور قدس کی غاصب صیہونی ریاست کی نابودی کا ذریعہ ہے اور یوم القدس جرائم پیشہ صیہونی ریاست اور اس کے حامیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے۔ خونخوار صیہونی ریاست کے خلاف عالم اسلام اور ملت فلسطین کی ساٹھ سالہ استقامت ،خاص طور پر 33 روزہ جنگ میں ملت لبنان کی استقامت اور 22 روزہ جنگ میں غزہ کے شہریوں کی پائیداری نے ثابت کر دیا کہ بیت المقدس صرف اتحاد، نظم و ضبط، ہوشیاری اور جد وجہد کے ذریعے ہی آزاد ہو سکتا ہے۔ مزید برآں ہم پچھلے سال کوئٹہ میں القدس ریلی کے قاتلوں کو حقیقی معنوں میں ملت اسلامیہ کے غدار اور دشمن سمجھتے ہوئے حکومت وقت سے ان درندوں کی گرفتاری اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔ انشاللہ وہ وقت دور نہیں جب قدس کی راہ میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کا خون رنگ لائے گااور بیت المقدس پر ایک بار پھر اسلامی پرچم لہرائے گا۔
خبر کا کوڈ : 93846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش