QR CodeQR Code

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج بلا لیا

17 Jun 2021 08:42

اجلاس میں وفاقی وزرا اور چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے، پانی کی تقسیم، صوبوں کو فنڈز اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج بلا لیا۔ اجلاس شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے، پانی کی تقسیم، صوبوں کو فنڈز اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 938466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938466/وزیراعظم-نے-مشترکہ-مفادات-کونسل-کا-اجلاس-ا-ج-بلا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org