QR CodeQR Code

اسپیکر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، رانا ثناء

17 Jun 2021 10:30

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں صدارتی نظام کے حامی ہیں، پارلیمانی نظام کے بجائے صدارتی نظام لانے کی کوشش ہوگی تو مزاحمت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں جو ہوا افسوسناک ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، اسپیکر ایوان کی کارروائی پُرامن رکھنے میں ناکام رہے انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر پر حکومت احتجاج کر رہی ہے۔ رانا ثناء نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں صدارتی نظام کے حامی ہیں، پارلیمانی نظام کے بجائے صدارتی نظام لانے کی کوشش ہوگی تو مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر ایوان میں ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن کی جرات نہیں رکھتے۔


خبر کا کوڈ: 938486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938486/اسپیکر-کو-استعفی-دے-دینا-چاہیے-رانا-ثناء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org