0
Thursday 17 Jun 2021 10:47

اسرائیل کے دوبارہ فلسطینیوں پر حملے بدترین دہشتگردی ہے، گورنر پنجاب

اسرائیل کے دوبارہ فلسطینیوں پر حملے بدترین دہشتگردی ہے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر چودھری محمد سرور سے خصوصی مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان امن اور بھارت دہشتگردی اور انتہا پسندی کیساتھ ہے۔ گورنر ہاوس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے دورہ امر یکہ، مسئلہ کشمیر و فلسطین سمیت دیگر ایشوز پر گفتگو کی گئی۔ چودھری سرور اور معید یوسف نے خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل لازم قرار دیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان کی قربانیں دنیا میں مثال ہیں، الحمدللہ آج پاکستان سفارتی محاذ پر کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
 
چودھری محمد سرور کا مزید کہنا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر اور فلسطینیوں کے سفیر بنا کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ایک بار پھر بے گناہ فلسطینیوں پر حملے کرنا بدترین دہشت گردی ہے۔ مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ متحد کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کا بڑا بھائی ہے، ہم وہاں مکمل امن چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ افغانستان امن مذاکرات کیلئے بھی پاکستان نے بہت محنت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 938491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش