QR CodeQR Code

عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں، منظور وسان

17 Jun 2021 12:04

رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی بجٹ کو تاجر بجٹ قرار دے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے کا کہنا ہے کہ عید سے پہلے چھوٹی یا بڑی قربانی دیکھ رہا ہوں۔ رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی بجٹ کو تاجر بجٹ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ غریبوں کے لیے نہیں امیروں کے لیے ہے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ جس طرح مقدس ایوان میں ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، سیاستدانوں کو خراب دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کسی کی سازش ہو سکتی ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ بجٹ میں ہر چیز تو مہنگی ہو گئی ہے، یہ کیسا عوامی بجٹ ہے؟ یہ عوامی نہیں اسے تاجر اور بلڈرز مافیا دوست بجٹ کہہ سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 938502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938502/عید-سے-پہلے-قربانی-دیکھ-رہا-ہوں-منظور-وسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org