QR CodeQR Code

کراچی میں آج آندھی کی پیشگوئی، ہلکی بارش کا امکان

17 Jun 2021 13:36

سندھ کے دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا آغاز ہو چکا ہے، شکارپور اور گرد و نواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہو رہی ہے، خیرپور میں بھی مٹی کے طوفان کے بعد تیز بارش ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے آج شام شہر قائد میں آندھی کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام آندھی کا امکان ہے، جس کے بعد ہلکی بارش ہوگی، اسی طرح گزشتہ روز بھی شام کے اوقات بارش ممکن ہے۔ کراچی میں پری مون سون کے پہلے اسپیل میں آیندہ 2 روز ہلکی بارش ہوگی۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہے گا۔ ادھر سندھ کے دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا آغاز ہو چکا ہے، شکارپور اور گرد و نواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہو رہی ہے، خیرپور میں بھی مٹی کے طوفان کے بعد تیز بارش ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 938518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938518/کراچی-میں-ا-ج-ا-ندھی-کی-پیشگوئی-ہلکی-بارش-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org