0
Thursday 17 Jun 2021 13:42

کراچی، محمودآباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن غیر قانونی قرار

کراچی، محمودآباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن غیر قانونی قرار
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کو گرین بیلٹ پر قائم محمودآباد گرڈ اسٹیشن 2 ماہ میں ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایم سی کو گرین بیلٹ کی اصل پوزیشن بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گرین بیلٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے محمودآباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ چیف جسٹس نے کے الیکٹرک کو گرڈ اسٹیشن 2 ماہ میں ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محمودآباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن گرین بیلٹ پر قائم ہے، 2 ماہ کے اندر اندر کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو گرین بیلٹ سے ہٹایا جائے۔

عدالت نے کے ایم سی کو گرین بیلٹ کی اصل پوزیشن بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایم سی کو گرین بیلٹ پر پارک بنانے کی بھی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ گرین بیلٹ کو کمرشل سرگرمی کیلئے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے۔ شہریوں نے درخواست میں کہا تھا کہ پی ای سی ایچ ایس فیز 6 محمود آباد میں 10 ایکٹر گرین بیلٹ کیلئے مختص ہے، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی نے گرین بیلٹ کے الیکٹرک کو دے دی، گرین بیلٹ کا پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں۔
خبر کا کوڈ : 938523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش