QR CodeQR Code

کراچی میں کالے نوٹوں کو اصل نوٹ بنانے کا کالا دھندا بے نقاب

17 Jun 2021 13:58

بریگیڈ پولیس نے کارروائی کے دوران 3 رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار کرلیا، ملزمان میں خاتون بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے کالے نوٹوں کو اصل نوٹ بنانے والے 3 رکنی بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرکے جعلسازی کا سامان، کیمیکل اور کاغذات کے بنڈل برآمد کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالے نوٹوں کو اصل نوٹ بنانے کا کالا دھندا بے نقاب کر دیا گیا، بریگیڈ پولیس نے کارروائی کے دوران 3 رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار کرلیا، ملزمان میں خاتون بھی شامل ہیں۔ ایس پی جمشید ڈویژن فاروق بجارانی نے بتایا کہ ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو لاکھوں روپے چونا لگایا، ملزمان چند اصل نوٹوں پر پہلے سے کالا رنگ چڑھا دیتے تھے، جس کے بعد کالا رنگ اتار کر اصل نوٹ اور پھر جعلی بنڈل پکڑا دیئے جاتے۔

ایس پی جمشید ڈویژن کا کہنا تھا کہ شہری لالچ میں آکر کم داموں بنڈل اور کیمیکل خرید لیتے تھے، ملزمان پہلے بھی خانیوال اور کراچی سے گرفتار ہو کر جیل چکے ہیں۔ فاروق بجارانی نے مزید بتایا کہ جعلساز گروہ کی گرفتاری کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی موجود ہے، کارروائی میں جعلسازی کا سامان، کیمیکل اور کاغذات کے بنڈل برآمد کرلئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 938530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938530/کراچی-میں-کالے-نوٹوں-کو-اصل-نوٹ-بنانے-کا-کالا-دھندا-بے-نقاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org