0
Thursday 17 Jun 2021 14:03

کراچی میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اہلیہ سمیت زخمی

کراچی میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اہلیہ سمیت زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن معمار میں افغان بستی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی عہدیدار عیسیٰ خان اہلیہ سمیت زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں افغان بستی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں مقامی پی ٹی آئی عہدیدار عیسیٰ خان اہلیہ سمیت زخمی زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، زخمی مقامی پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پی ٹی آئی ایم پی اے راجہ اظہر اور دیگر رہنما نجی اسپتال پہنچ گئے۔

راجہ اظہر نے بتایا کہ عیسیٰ خان کو بازو پر 2 اور اہلیہ کے سر پر ایک گولی لگی، عیسیٰ خان کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے، تاہم گاڑی میں 6 ماہ کی بچی بھی موجود تھی، جو محفوظ رہی۔ پی ٹی آئی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ عیسیٰ خان نے بتایا کہ وہ اسپتال سے چیک اپ کے بعد جا رہے تھے، فائرنگ کرنے والے ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، ملزمان نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی۔ رکن سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ پولیس نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹس بنائے ہوئے ہیں، عام عوام کو کون تحفظ فراہم کرے گا، آج کے وقعے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے یا پولیس؟۔
خبر کا کوڈ : 938531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش