0
Thursday 17 Jun 2021 14:13

کراچی سے گاڑیوں و جائیداد کا اربوں روپے کا ٹیکس وصول

کراچی سے گاڑیوں و جائیداد کا اربوں روپے کا ٹیکس وصول
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے رواں مالی سال موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 7570 ملین روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا، جبکہ جائیداد ٹیکس کی مد میں 1477 ملین سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے موٹر وہیکل ٹیکس اور جائیداد ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کر دیں۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے موٹر وہیکل ٹیکس اور جائیداد ٹیکس کی وصولی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال میں جولائی 2020ء سے مئی 2021ء تک کراچی سے موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 7570.429 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسی مد میں حیدرآباد سے 461.486 ملین روپے، سکھر سے 216.018 ملین روپے اور شہید بینظیر آباد سے 86.333 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

مکیش کمار چاولہ کا کہنا تھا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں لاڑکانہ سے 107.402 ملین روپے اور میرپور خاص سے 55.261 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ صوبائی وزیر کے مطابق جائیداد ٹیکس کی مد میں کراچی سے 1477.755 اور حیدر آباد سے 71.440 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا، جبکہ اسی مد میں سکھر سے 33.183 ملین روپے، شہید بینظیر آباد سے 9.165 ملین روپے اور لاڑکانہ سے 21.067 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جائیداد ٹیکس کی مد میں میرپور خاص سے 10.198 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 938533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش