QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا انوکھا اقدام، بلدیاتی ملازمین کا ڈیٹا نجی کمپنی کو دینے کا فیصلہ

17 Jun 2021 14:18

تمام بلدیاتی کونسلز کے ملازمین کو اپنی سروس بک، سروس ریکارڈ، سیلری سلپ نجی کمپنی کو دینے کا حکم دیا ہے۔ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر مخصوص کمپنی کو بلدیاتی ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کا کام تفویض کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے انوکھا اقدام کرتے ہوئے بلدیاتی ملازمین کا ڈیٹا نجی کمپنی کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ نے ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کام نجی کمپنی کے سپرد کر دیا۔ سندھ کی تمام بلدیاتی کونسلز کے ملازمین کو اپنی سروس بک، سروس ریکارڈ، سیلری سلپ نجی کمپنی کو دینے کا حکم دیا ہے۔ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر مخصوص کمپنی کو بلدیاتی ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کا کام تفویض کیا گیا۔ نجی کمپنی محکمہ بلدیات سندھ کے ملازمین کے مشین ریڈ ایبل کارڈ بنائے گی اور سرکاری ریکارڈ نہ دینے والے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہ بھی روک دی جائے گی۔ اس سے پہلے بھی سندھ کی بلدیاتی کونسلز میں متعدد مرتبہ ملازمین کی فزیکل ویریفکیشن اور اسکروٹنی کی جا چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 938534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938534/سندھ-حکومت-کا-انوکھا-اقدام-بلدیاتی-ملازمین-ڈیٹا-نجی-کمپنی-کو-دینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org