0
Thursday 17 Jun 2021 16:01

لاہور، ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا قادیانی فتنہ سازی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور، ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا قادیانی فتنہ سازی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے بڑھتی ہوئی قادیانی فتنہ سازی اور قادیانیوں کی دین اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیوں کیخلاف لاہور اخبار مارکیٹ کے باہر سرکلر روڈ پر قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور زبردست نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے مختلف کتبوں کیساتھ ایک بڑا بینر بھی اُٹھا رکھا تھا جس پر امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد کرایا جائے، قادیانی فتنہ کی بڑھتی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے اور دیگر نعرے و مطالبات درج تھے۔
 
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان، محمد ریاض چودھری، مولانا محمد حنیف حقانی، محمد شکیل بھٹی، ایم اقبال مغل، پیرعامر شاہ زنجانی، حافظ افتخار احمد فخر، شان علی قادری، شہزاد نواز، پیر سلیم عباس جعفری، ارسلان نقشبندی، ثقلین چودھری، وقار مغل، حافظ یعقوب شاہ، محمد وقاص ونڈرا نے فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ارتدادی ناپاک سرگرمیوں کیخلاف سخت احتجاج کیا۔
 
مقررین نے کہا کہ قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند نہ بنایا تو بھرپور تحریک چلائیں گے۔ مقررین نے اعلان کیا کہ دینی جماعتیں جمعہ کو ملک بھر میں یوم مطابات تحفظ ختم نبوت منائیں گی اور اجتماعات جمعہ پر علماء قادیانیوں کی دین و آئین دشمن سرگرمیوں کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مذمتی قراردادیں پاس کرائیں گے۔ مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہرے کیئے جائیں گے اور اس کے بعد آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 938557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش