0
Friday 18 Jun 2021 05:23

دہلی فسادات، ملزمین کو رہا کرنے کا عدالتی حکم جاری

دہلی فسادات، ملزمین کو رہا کرنے کا عدالتی حکم جاری
اسلام ٹائمز۔ دہلی کی ایک عدالت نے آج دہلی فسادات کے ملزم طالب علموں دیونگنا کلیتا، نتاشا نروال اور آصف اقبال کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس سدھارتھ مردول اور انوپ جے رام کی بنچ نے سماعت 3 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کے حکم کا انتظار کرے گی اور تصدیق کے لئے مزید وقت طلب کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے ملزموں کے پتے اور ضامنوں کی تصدیق کے لئے وقت طلب کرنے کے بعد بدھ کو عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج رویندر بیدی کے ذریعے ان کی رہائی ملتوی کردی تھی۔

پولیس نے کہا تھا کہ تینوں ملزموں نتاشا، دیوانگنا اور آصف کی رہائی سے قبل انکے مستقل پتوں (ایڈریسز) کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔ دہلی پولیس نے عدالت کے روبرو دائر درخواست میں کہا کہ تمام ملزمان کے ’بیرونی مستقل پتہ‘ کی توثیق زیر التوا ہے اور وقت کی کمی کی وجہ سے اسے مکمل نہیں کیا جاسکتا۔ پولیس نے یو آئی ڈی اے آئی کو ضامنوں کے آدھار کارڈ کی تفصیلات کی تصدیق کرنے کے لئے بھی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا۔

دیوانگنا اور نتاشا کے وکیل نے کل ہائی کورٹ کے ذریعہ ملزموں کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ان کی فوری رہائی کے لئے عدالت میں رجوع کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے توثیقی رپورٹس طلب کی تھی۔ دہلی فسادات کے تینوں ملزموں نے آج صبح یہ دلیل دیتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا کہ دو دن قبل ضمانت منظور ہونے کے باوجود ٹرائل کورٹ کے ذریعہ حکم پاس کرنے میں تاخیر ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 938568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش