0
Friday 18 Jun 2021 05:23

بھارت میں کورونا کے 67 ہزار نئے کیسز، شفایابی کی شرح بڑھکر 95.93 فیصد

بھارت میں کورونا کے 67 ہزار نئے کیسز، شفایابی کی شرح بڑھکر 95.93 فیصد
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی رفتار دھیمی پڑھنے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریباً 67 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 95.93 فیصد ہوگئی ہے۔ اس درمیان بدھ کے روز 34 لاکھ 63 ہزار 961 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 26 کروڑ 55 لاکھ 19 ہزار 251 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67208 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 29700313 ہوگئی۔

اس دوران ایک لاکھ 03 ہزار 570 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے ملک میں اب تک کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد دو کروڑ 84 لاکھ 91 ہزار 670 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 38 ہزار 692 کم ہو کر آٹھ لاکھ 26 ہزار 740 رہ گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 330 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 81 ہزار 903 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 2.78 فیصد، شفایابی کی شرح 95.93 فیصد اور شرح اموات 1.29 فیصد ہوگئی ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1696 کم ہو کر 139744 ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 938569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش