QR CodeQR Code

کشمیری عوام اپنی اپنی باری پر کووڈ ٹیکہ ضرور لگوائیں، متحدہ مجلس علماء

18 Jun 2021 05:23

سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مجلس علماء نے اپنے نظربند رکھے گئے سرپرست اعلٰی میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی ہدایت پر اس حوالے سے عوام میں بیداری اور شعور پیدا کرنے میں آج سے باقاعدہ پوسٹرس اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیری مہم کا آغاز کردیا ہے.


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں درجنوں مذہبی، سماجی، اصلاحی اور ملی تنظیموں پر مشتمل اتحاد ’متحدہ مجلس علماء جموں و کشمیر‘ نے وادی کشمیر میں عوام کی غالب اکثریت کا کووڈ ٹیکہ نہ لگانے پر فکر و تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مجلس نے عوام پر پھر زور دیا ہے کہ وہ کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم میں بھرپور انداز سے حصہ لے کر اپنی اپنی باری پر ضرور ٹیکہ لگوائیں تاکہ جان لیوا اور مہلک کورونا وبا کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ، اپنے خاندان اور سماج کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مجلس علماء نے اپنے نظربند رکھے گئے سرپرست اعلٰی میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی ہدایت پر اس حوالے سے عوام میں بیداری اور شعور پیدا کرنے میں آج سے باقاعدہ پوسٹرس اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام اس ضمن میں معاملے کی حساسیت اور سنگینی کا احساس اور ادراک کرتے ہوئے ہرگز غفلت اور کوتاہی نہ برتے۔


خبر کا کوڈ: 938570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938570/کشمیری-عوام-اپنی-باری-پر-کووڈ-ٹیکہ-ضرور-لگوائیں-متحدہ-مجلس-علماء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org