QR CodeQR Code

اپوزیشن نے 5 پیسوں کی خاطر قومی شاہراہیں بند کیں، اصغر اچکزئی

17 Jun 2021 18:54

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے پارلیمانی رہنماء کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے 15 سے 20 سال تک حکومت کرنے کے باوجود کیا کارنامہ سرانجام دیا، یہ سب کے سامنے ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے اپوزیشن بجٹ کے حوالے سے احتجاج کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اضغر خان اچکزئی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے 5 پیسوں کی خاطر اپنے عوام پر قومی شاہراہیں بند کرکے انہیں عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے 15 سے 20 سال تک حکومت کرنے کے باوجود کیا کارنامہ سرانجام دیا، یہ سب کے سامنے ہے۔

گذشتہ کئی دنوں سے بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن احتجاج کر رہی ہے۔ موجودہ اپوزیشن 15 سال تک حکومتی عہدوں پر رہی، ان جماعتوں نے اپنے دور میں کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ عوام خوش ہو۔ اب یہی جماعتیں فنڈز اور اسکیمز کے نام پر سیاست کرکے اپنے مفادات کے لئے احتجاج کر رہی ہیں۔ اصغر خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ عوام کو اپوزیشن کا رویہ یاد رکھنا چاہیئے۔ ماضی میں دہشت گردی کے کئی اہم واقعات پیش آئے، کبھی اپوزیشن نے احتجاج نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 938572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938572/اپوزیشن-نے-5-پیسوں-کی-خاطر-قومی-شاہراہیں-بند-کیں-اصغر-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org