0
Thursday 17 Jun 2021 19:28

لسبیلہ، رشوت طلب کرنے پر دس پولیس اہلکار برطرف

لسبیلہ، رشوت طلب کرنے پر دس پولیس اہلکار برطرف
اسلام ٹائمز۔ سینیئر سپریٹینڈنٹ پولیس لسبیلہ طارق الہیٰ نے گذشتہ روز قومی شاہراہ پر تعینات دس پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ نے رشوت طلب کرنے والے ان پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے، جن کے خلاف مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھی کہ وہ قومی شاہراہ میں چیکنگ کے دوران مسافروں سے رشوت طلب کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقامی شہریوں اور مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیز کی جانب سے مسلسل شکایات کے بعد ایس ایس پی لسبیلہ کی جانب سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

اسی سلسلے میں مزید تحقیقات کی ذمہ داری ایڈیشنل سپریٹینڈنٹ پولیس لسبیلہ کو سونپ دی گئی ہے۔ جنہیں ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کروانے کی تلقین کی گئی ہے۔ برطرف ہونے والے اہلکار حب سٹی اور ساکیران پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے، جن میں ہیڈ کانسٹیبل منیر احمد، لشکر خان، کانسٹیبل محمد سومر، جاوید حسین، محمد علی، کریم اللہ، وزیر احمد، محمد صادق اور عطاء اللہ شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 938574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش