0
Thursday 17 Jun 2021 19:55

مقبوضہ فلسطین، غاصب صیہونی فوجیوں کی سیدھی فائرنگ سے 1 فلسطینی خاتون شہید

مقبوضہ فلسطین، غاصب صیہونی فوجیوں کی سیدھی فائرنگ سے 1 فلسطینی خاتون شہید
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے میڈیا کے مطابق مقبوضہ قدس شریف میں غاصب صیہونی فوجیوں نے اندھادھند فائرنگ کر کے 1 فلسطینی خاتون کو موقع پر ہی شہید کر دیا ہے۔ فلسطینی چینل "قدس" نے صیہونی ٹیلیویژن کے چینل 13 سے نقل کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی خاتون کو سیدھی فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے موقع پر ہی شہید کرنے کے بعد حسب سابق موقف اختیار کیا ہے کہ فلسطینی خاتون نے قدس شریف کے "حزما" گاؤں کے قریب غاصب صیہونی فوجیوں کو اپنی گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی اور پھر چاقو کی مدد سے ان پر حملہ کر دیا جبکہ فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے ہمیشہ کے مانند فلسطینی خاتون پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے شہید کرنے کے بعد یہ موقف اپنایا ہے۔


فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی اندھادھند فائرنگ کا نشانہ بننے والی فلسطینی خاتون زندہ اور شدید زخمی حالت میں ہے جبکہ اس کی تازہ ترین حالت کے بارے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی خاتون زخمی حالت میں کئی گھنٹوں تک موقع پر پڑی رہی جبکہ غاصب صیہونی فوجی اسے کسی بھی قسم کی طبی امداد فراہم کئے بغیر انتہائی بے حسی کے ساتھ اس کے جان دینے کے منظر کا تماشا کرتے رہے۔
 
خبر کا کوڈ : 938576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش