QR CodeQR Code

مراکشی شاہ کیجانب سے نئی صیہونی حکومت کو مبارکباد

17 Jun 2021 20:52

مراکشی شاہ کیجانب سے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کی نئی بینیٹ حکومت کو برسر اقتدار آنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مراکشی بادشاہ محمد ششم کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کی نئی نفتالی بینیٹ حکومت کو بر سر اقتدار آنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مغربی ایشیاء میں امن و امان کے لئے اپنی ملکی خدمات کی پیشکش کی گئی ہے۔ عالمی خبرررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق مراکشی شاہ کی جانب سے نئی غاصب صیہونی حکومت کو ارسال کئے گئے مبارکبادی کے پیغام میں لکھا گیا ہے کہ میں اس فرصت کو غنیمت سمجھتے ہوئے اقوام کی پرامن بقائے باہمی کی خاطر مشرق وسطی میں عادلانہ و دیرپا امن و امان کے قیام کے لئے اپنی جانب سے موثر خدمت کی ادائیگی پر تاکید کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ مراکش کے شاہ نے گذشتہ سال 10 دسمبر کے روز امریکی حکم پر غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ دوستی معاہدے پر دستخط کر دیئے تھے جس کے مقابلے میں سابق امریکی انتہاء پسند صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مغربی صحراء پر مراکش کے متنازعہ قبضے کو قانونی تسلیم کر لیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ مراکش کی جانب سے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ معمول کے تعلقات، مراکشی عوام کی شدید مخالفت کے باوجود استوار کئے گئے ہیں جبکہ مراکشی میڈیا کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ شاہ مراکش کے باقاعدہ دوستانہ تعلقات کی استواری کے باوجود صیہونی کونسلر کو مراکش میں سفارتی دفتر کھولنے میں تاحال مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ مراکشی عوام غاصب صیہونی رژیم کو اپنی سرزمین پر سفارتی دفتر کھولنے کی اجازت دینے پر راضی نہیں۔


خبر کا کوڈ: 938590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938590/مراکشی-شاہ-کیجانب-سے-نئی-صیہونی-حکومت-کو-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org