QR CodeQR Code

غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی نوجوان شہید

17 Jun 2021 21:13

غاصب صیہونی رژیم نے گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شہر نابلس میں منعقد ہونیوالے احتجاجی مظاہروں پر سیدھی فائرنگ کر کے 16 سالہ فلسطینی نوجوان کو شدید زخمی کر دیا تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شہر نابلس میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کی سیدھی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 16 سالہ فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج فلسطینی ہسپتال "رفیدیا" کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے احمد بنی شمسہ نامی 16 سالہ نوجوان شہید ہو گیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق احمد بنی شمسہ گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں واقع غیر قانونی یہودی بستی "بیتا" میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 938594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938594/غاصب-صیہونی-فوجیوں-کی-فائرنگ-سے-16-سالہ-فلسطینی-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org