0
Thursday 17 Jun 2021 21:44

اسمعیل ہنیہ اولین دورے پر مراکش پہنچ گئے

اسمعیل ہنیہ اولین دورے پر مراکش پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیکرٹری سیاسیات اسمعیل ہنیہ نے اپنے وفد کے ہمراہ پہلی مرتبہ مراکش کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے مراکشی وزیراعظم سعد الدین العثمانی کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے۔ عرب اخبار العربی الجدید کے مطابق مراکشی دارالحکومت رباط میں اسمعیل ہنیہ نے مراکشی وزیراعظم اور "عدالت و پیشرفت" نامی مراکشی سیاسی جماعت کے ایک اعلی سطحی وفد سے خطاب میں تاکید کی ہے کہ فلسطینی قوم، امت مسلمہ کی نیابت میں غاصب صیہونی رژیم کی غنڈہ گردی کے مقابلے میں سینہ سپر ہے۔ حماس کے سربراہ نے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ فتحیابی کے حصول کے بعد ہمارے سامنے متعدد وظائف موجود ہیں جن کے بارے ہم مراکشی بھائیوں، مراکشی وزیراعظم اور اس کی مختلف سیاسی جماعتوں و سیاسی حلقوں کے ساتھ گفتگو کریں گے۔ انہوں نے مراکش کی جانب سے دورے کی اولین دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم، اپنی جان پر کھیل کر مسجد اقصی کی حفاظت کرتے ہوئے، تاریخی و جغرافیائی چوری کے تمام منصوبوں کو یکے بعد دیگرے ناکام بنا رہی ہے۔ اسمعیل ہنیہ نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ مراکشی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات، اس دورے کی پہلی ملاقات ہے جبکہ مجھے امید ہے کہ اس ملاقات میں مطلوبہ و متوقع نتائج حاصل ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 938595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش