QR CodeQR Code

جارح سعودی ایئربیس پر یمنی ڈرون طیاروں کا وسیع حملہ

17 Jun 2021 21:49

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کیجانب سے جارح سعودی ایئربیس ابہاء پر ڈرون طیاروں کیمدد سے کامیاب جوابی حملہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے ڈرون طیاروں کی مدد سے جارح سعودی فوجی اتحاد کی ابہاء ایئربیس پر کامیاب جوابی حملہ کیا ہے۔ جنرل یحیی سریع نے کہا کہ اس حملے میں تمام اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ یہ حملہ یمن کے خلاف جارح سعودی فوجی اتحاد کے وسیع جرائم اور یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کا ایک جواب ہے۔ دوسری جانب جارح سعودی عرب نے دعوی کیا ہے کہ اس نے 1 خودکش یمنی ڈرون طیارے کو جنوبی علاقے خمیس مشیط میں نشانہ بنا کر سرنگوں کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 938596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938596/جارح-سعودی-ایئربیس-پر-یمنی-ڈرون-طیاروں-کا-وسیع-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org