0
Thursday 17 Jun 2021 21:49

جارح سعودی ایئربیس پر یمنی ڈرون طیاروں کا وسیع حملہ

جارح سعودی ایئربیس پر یمنی ڈرون طیاروں کا وسیع حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے ڈرون طیاروں کی مدد سے جارح سعودی فوجی اتحاد کی ابہاء ایئربیس پر کامیاب جوابی حملہ کیا ہے۔ جنرل یحیی سریع نے کہا کہ اس حملے میں تمام اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ یہ حملہ یمن کے خلاف جارح سعودی فوجی اتحاد کے وسیع جرائم اور یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کا ایک جواب ہے۔ دوسری جانب جارح سعودی عرب نے دعوی کیا ہے کہ اس نے 1 خودکش یمنی ڈرون طیارے کو جنوبی علاقے خمیس مشیط میں نشانہ بنا کر سرنگوں کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 938596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش