QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں اے ڈی پی کی تقسیم کا فارمولا چیف کورٹ میں چیلنج

17 Jun 2021 21:57

اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی امجد حسین ایڈووکيٹ کی جانب سے حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی میں سالانہ ترقیاتی پروگرام فنڈز کو برابری کی بنیاد پر تقسیم نہ کرنے کے خلاف پیٹشن دائر کی گئی تھی۔ جس کو عدالت نے قابل سماعت قرار دے کر نوٹس جاری کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے سالانہ ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا حکومتی فارمولا عدالت میں چیلنج کر دیا۔ چیف کورٹ کے چیف جج ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے دائر پٹیشن کو قابل سماعت قرار دیکر 21 جون کو سیکرٹری پلاننگ و سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ کو عدالت میں طلب کر لیا۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی امجد حسین ایڈووکيٹ کی جانب سے حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی میں سالانہ ترقیاتی پروگرام فنڈز کو برابری کی بنیاد پر تقسیم نہ کرنے کے خلاف پیٹشن دائر کی گئی تھی۔ جس کو عدالت نے قابل سماعت قرار دے کر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ سالانہ ترقیاتی فنڈز کو اپوزیشن و حکومتی ممبران میں بغیر کسی امتیاز کے تقسیم کی جائے۔ دوسری جانب عدالت نے سات ماہ سے تنخواہوں سے محروم سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کی درخواست کو رٹ پٹیشن میں تبدیل کر کے سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری داخلہ اور ڈی آئی جی گلگت رینج کو بھی 21 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 938597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938597/گلگت-بلتستان-میں-اے-ڈی-پی-کی-تقسیم-کا-فارمولا-چیف-کورٹ-چیلنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org