0
Thursday 17 Jun 2021 22:18

غذر میں گیارہ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف

غذر میں گیارہ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گیارہ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایس پی آفس گاہکوچ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں چٹورکھنڈ میں گیارہ سالہ بچی (ن) کی خودکشی کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ چٹورکھنڈ نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ اس انکشاف پر وزیراعلیٰ خالد خورشید نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جلد حقائق عوام کے سامنے لانے اور مجرموں کو عبرتناک سزائیں دلوانے کا حکم دیا۔ دوسری جانب جمعرات کے روز ڈی آئی جی گلگت رینج محمد سعید چٹورکھنڈ پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والی بچی کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ پولیس اس دلخراش واقعے میں ملوث ملزمان کو ہر صورت گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائے گی۔ ڈی آئی جی کے حکم پر ایس پی غذر کیس کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 938599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش