QR CodeQR Code

کراچی، حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں ویکسین کا اسٹاک ختم

17 Jun 2021 22:32

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے ویکسین فراہم نہیں کی گئی، امید ہے 20 جون تک ویکسن کا نیا اسٹاک آجائے گا، شہریوں کو صرف ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ میں ویکسین کا ذخیرہ ختم ہوگیا، صوبے بھر میں 40 فیصد ویکسینیشن سینٹر عارضی طور پر بند کردیئے گئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے ویکسین فراہم نہیں کی گئی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ امید ہے 20 جون تک ویکسن کا نیا اسٹاک آجائے گا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صرف ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں 21 ویکسی نیشن سینٹرز میں اسٹاک ختم ہوچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 938605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938605/کراچی-حیدرآباد-سمیت-اندرون-سندھ-میں-ویکسین-کا-اسٹاک-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org