0
Thursday 17 Jun 2021 22:41

ڈیرہ اسماعیل خان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل

ڈیرہ اسماعیل خان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان كی حدود میں پسند كی شادی و غیرت كے نام پر میاں بیوی کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات كے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں حسام كا رہائشی 21 سالہ جمیل احمد ولد شاہجہان اپنی اہلیہ (ث) بی بی كے ہمراہ موٹر سائیكل پر مقامی عدالت سے پیشی كے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا كہ تھانہ صدر كی حدود میں ایک کار نے پہلے ان كی موٹر سائیكل كو ٹكر ماری بعدازاں گاڑی میں سوار مسلح افراد نے گاڑی سے اتر كر دونوں میاں بیوی پر اندھا دھند فائرنگ كردی۔ جس كے نتیجے میں جمیل احمد اور اس كی اہلیہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوہرے قتل كی اطلاع پر ڈی ایس پی صدر سركل حافظ محمد عدنان خان اور متعلقہ ایس ایچ او جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مقتولین كی نعشوں كو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل كیا جہاں پوسٹ مارٹم كے بعد نعشیں ورثاء كے حوالے كر دی گئیں جبكہ پولیس نے موقع واردات سے شواہد اكٹھے كركے تفتیش شروع كر دی ہے۔ پولیس كے مطابق مقتول جمیل احمد نے چند ماہ قبل پسند كی شادی كی تھی اور واردات اسی كا شاخسانہ بتائی جا رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 938606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش