0
Thursday 17 Jun 2021 22:38

الہٰ دین کی الاٹمنٹ کے وقت مراد علی شاہ کے والد وزیراعلیٰ تھے، ایم کیو ایم پاکستان

الہٰ دین کی الاٹمنٹ کے وقت مراد علی شاہ کے والد وزیراعلیٰ تھے، ایم کیو ایم پاکستان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کا ایم کیو ایم پر لگایا جانے والا الزام حقائق کے منافی ہے، الہٰ دین پارک کی الاٹمنٹ کے وقت شہر میں ایڈمنسٹریٹر فہیم الزماں تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ الہٰ دین پارک کی الاٹمنٹ کیلئے 1995ء میں اشتہارات شائع ہوئے، الہٰ دین کی الاٹمنٹ کے وقت سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ الہٰ دین کی الاٹمنٹ کے وقت مراد علی شاہ کے والد وزیراعلیٰ تھے، وزیراعلیٰ بیان دینے سے پہلے اپنے بڑوں سے مشورہ کر لیا کریں۔ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سارے وزیروں کو ایم کیو ایم فوبیا ہوگیا ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ الہ دین پارک کی الاٹمنٹ میں کرپشن ہوئی ہے تو پیپلز پارٹی جواب دے، الہ دین پارک کی الاٹمنٹ میں پیپلز پارٹی کا کونسا وزیر ملوث تھا تحقیقات کروائی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 938607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش