QR CodeQR Code

کراچی سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے لیکن اس کیساتھ ناانصافی ہوئی، اسد عمر

17 Jun 2021 23:56

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سال بیرونی خسارہ نہیں بلکہ سرپلس ہوگا، یہ عمران خان ہی تھا جو کورونا کے دوران بھی غریب کو بھوک اور افلاس سے بچانے کی بات کر رہا تھا، کورونا میں ہمارے کیے گئے اقدامات کی دنیا بھر نے تعریف کی۔


اسلام ٹائمز۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا  کے باوجود پاکستان کی لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں اضافہ ہوا، کراچی کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، معاشی ترقی کی شرح میں 4 فیصد بڑھوتری ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اسدعمر نے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس سال بیرونی خسارہ نہیں بلکہ سرپلس ہوگا، یہ عمران خان ہی تھا جو کورونا کے دوران بھی غریب کو بھوک اور افلاس سے بچانے کی بات کر رہا تھا، کورونا میں ہمارے کیے گئے اقدامات کی دنیا بھر نے تعریف کی۔ ورلڈ اکنامک فورم نے وبا کے دوران حکومت پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی، بل گیٹس،عالمی ادارہ صحت نے کورونا میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی، اپوزیشن لیڈر نے کورونا کے دوران حکومتی اقدامات کا ذکر کیا۔

این سی او سی کی نے شبانہ روز محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کووڈ کی وجہ سے  پاکستان اور بھارت میں اموات ہوئی، اگر بھارت میں فی کس وہی اموات ہوتی جو پاکستان میں ہوئی تو بھارت میں 2 لاکھ 35 ہزار اموات کم ہوئی ہوتی، وبا کے دوران 9 کروڑ پاکستانیوں کو 2 سو ارب روپے کے قریب کی امداد پہنچائی گئی۔ اسد عمرکا کہنا تھا کہ کراچی سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے، اور اسی کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، شہر کی گلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ عمران خان نے ایک سا ل میں چار مربوط ترقیاتی پیکجز کا حکم دیا، یہ چار پیکج 1 ہزار 739 ارب کے ہیں، جنوبی بلوچستان اور گلگت پر ہم نے پیکج دیا۔  آزاد کشمیر میں آج بھی ن لیگ اور سندھ میں پی پی کی حکومت ہے، ضم اضلا ع کے لیے 24 ارب سے ایلوکیشن بڑھا کر ہم 54 ارب پر لے گئے، ان کو ہم سڑکیں بنا کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مفت کی ویکسین دے رہے ہیں، پنجاب کی نسبت سندھ میں ہم نے زیادہ ویکسین فراہم کی۔ وفاق اب تک 46 ارب روپے کی ویکسین خرید چکا ہے، لیکن اپوزیشن لیڈر کہہ کر گئے کہ ابھی تک ویکسین نہیں خریدی، شاید اپوزیشن لیڈر اپنی کشمیر کی حکومت کو کہنا چاہ رہے ہوں، ن لیگ بتائے کہ کشمیر کی عوام کے لیے ان کی حکومت نے کتنی ویکسین خریدیں؟، سندھ کی عوام کے لیے کتنی ویکسین خریدی گئی؟ کہاں ہے آپکی ویکسین جو آپ نےخریدی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اللہ کی مخلوق کی خدمت کے لیے سیاست کرتا ہے، اگلے سال احسا س پروگرام کے لیے مجموعی طور پر 260 ارب مختص کیے جا رہے ہیں، ماؤں اور چھوٹے بچوں کی صحت کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام لایا جا رہا یے، صحت سہولت پروگرام ایک انقلاب ہے، صحت سہولت پروگرام وفاق میں پھیلا دیا، پنجاب میں اس پروگرام کے لیے 80 ارب لگانے جا رہے ہیں، جو صحت کارڈ میری جیب ہوگا وہی کارڈ ریب ترین پاکستانی کی جیب میں بھی ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 938617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938617/کراچی-سب-سے-زیادہ-ریونیو-دینے-والا-شہر-ہے-لیکن-اس-کیساتھ-ناانصافی-ہوئی-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org