QR CodeQR Code

تربت میں دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی اہلکار شہید

18 Jun 2021 01:37

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے تربت میں ڈیوٹی پر مامور جوانوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا، اس بزدلانہ حملے میں چکوال کے رہائشی نائیک عقیل عباس شہید ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ تربت میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں نائیک عقیل عباس شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے تربت میں ڈیوٹی پر مامور جوانوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا، اس بزدلانہ حملے میں چکوال کے رہائشی نائیک عقیل عباس شہید ہو گئے۔ ایف سی بلوچستان نے دہشت گروں کی تلاش میں آپریشن شروع کردیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے سکیورٹی فورسز کے عزم متزلزل نہیں ہوں گے، بلوچستان میں بھاری قربانی سے حاصل کردہ امن و استحکام خراب نہیں کرنے دیا جائے گا، سکیورٹی فورسز دشمنوں کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنا دیں گی۔
 


خبر کا کوڈ: 938625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938625/تربت-میں-دہشتگردوں-کے-حملے-سکیورٹی-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org