QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

18 Jun 2021 01:47

محکمہ تعلیم سے جاری اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحانات 21 جون سے 25 تک منعقد کرنے کی ‏ہدایت کر دی ہے۔ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 28 جون 2021 کو کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم سے جاری اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحانات 21 جون سے 25 تک منعقد کرنے کی ‏ہدایت کر دی ہے۔ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 28 جون 2021 کو کیا جائے گا۔ جماعت اول سے ہشتم تک کے سالانہ امتحانات انگلش، اردو، ریاضی اور جنرل سائنس میں لیے ‏جائیں گے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات اسکول لیں گے۔ گزشتہ روز محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام پرائمری اور مڈل اسکولوں کو آج 17 ‏جون سے دوبارہ کھولنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ آج سے اسکولز میں ایس او پیزکے تحت صبح 8 سے 10 بجے تک تعلیمی ‏سرگرمیاں جاری رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 938626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938626/خیبر-پختونخوا-میں-جماعت-اول-سے-ہشتم-تک-کے-امتحانات-لینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org