0
Friday 18 Jun 2021 01:47

خیبر پختونخوا میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبر پختونخوا میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم سے جاری اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحانات 21 جون سے 25 تک منعقد کرنے کی ‏ہدایت کر دی ہے۔ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 28 جون 2021 کو کیا جائے گا۔ جماعت اول سے ہشتم تک کے سالانہ امتحانات انگلش، اردو، ریاضی اور جنرل سائنس میں لیے ‏جائیں گے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات اسکول لیں گے۔ گزشتہ روز محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام پرائمری اور مڈل اسکولوں کو آج 17 ‏جون سے دوبارہ کھولنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ آج سے اسکولز میں ایس او پیزکے تحت صبح 8 سے 10 بجے تک تعلیمی ‏سرگرمیاں جاری رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 938626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش