0
Friday 18 Jun 2021 02:08

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،  تاہم ابھی تک متاثرہ مقامات پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مظفر آباد، پشاور، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، وادی نیلم اور اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4  اور زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
خبر کا کوڈ : 938627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش