0
Friday 18 Jun 2021 02:24

افغان فوج کے 20 کمانڈوز طالبان سے جھڑپوں میں ہلاک

افغان فوج کے 20 کمانڈوز طالبان سے جھڑپوں میں ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے فریاب میں طالبان سے جھڑپوں میں افغان آرمی کے 20 کمانڈو ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے فریاب کے ضلع دولت آباد میں افغان فوج کے کمانڈوز اور مقامی سیکیورٹی اہلکاروں نے طالبان کے خلاف آپریشن شروع کیا جس کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران تقریبا 20 کمانڈوز ہلاک اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے، ہلاک کمانڈوز کا تعلق آرمی کی اسپیشل یونٹ سے تھا تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں امن عمل کے بعد سے طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ تقریبا 80 سے زائد افغان اضلاع میں جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 100 کے قریب طالبان اور 90 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 938629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش