QR CodeQR Code

لاہور کے عوام نے القدس فلسطین فنڈ میں اڑھائی کروڑ روپے جمع کروا دیئے

18 Jun 2021 10:45

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا چیک وصول کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے کرنے والے کام بھی جماعت اسلامی کر رہی ہے، حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر و فلسطین حل کروانے میں کردار ادا کرے، دونوں مسئلے حل ہوگئے تو خطے میں امن قائم ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کی مالی امداد کیلئےفنڈ ریزنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو امیر صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے منصورہ میں القدس فلسطین فنڈ کیلئے1 کروڑ روپے مالیت کا چیک پیش کیا۔ اس سے قبل 1 کروڑ 50 لاکھ روپے دیئے گئے تھے۔ اس طرح شمالی پنجاب اب تک القدس فلسطین فنڈ میں 2 کروڑ 50 لاکھ روپے اپنے مظلوم بھائیوں کی امداد کےلیے جمع کرا چکا ہے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور صدر جےآئی یوتھ پاکستان زبیر احمد گوندل بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ لاہور کے زندہ دل عوام نے اپنی زندہ دلی کاعملی ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہاں کہ عوام کی جانب سے جمع ہونیوالی رقم مظلوم فلسطینی بھائیوں کو پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے کرنے والے کام بھی جماعت سلامی کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر، مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل ہو گئے تو خطے میں امن قائم ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 938666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938666/لاہور-کے-عوام-نے-القدس-فلسطین-فنڈ-میں-اڑھائی-کروڑ-روپے-جمع-کروا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org