0
Friday 18 Jun 2021 12:07

اپوزیشن مری ہوئی ہے، شیخ رشید

اپوزیشن مری ہوئی ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ اپوزیشن پہلے ہی مری ہوئی ہے اور وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسمبلی میں 3 دن جو ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی اور ہم نے اپوزیشن کے ساتھ جوڈو کراٹے نہیں کرنے کیونکہ اپوزیشن پہلے ہی مری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پورے 5 سال لگائیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن ہے کہ اسلام آباد میں جرائم ختم کریں اور آئی جی اسلام آباد سے کہتا ہوں کہ شہر کو منشیات سے پاک کرنا ہے، چھوٹے موٹے غریبوں کو پکڑ کے بڑوں کو جانے نہیں دینا کیونکہ یہاں قانون غریبوں کیلئے حرکت میں آتا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی کے لیے بہتر اقدامات کرنے جا رہے ہیں جب کہ وزارت داخلہ لوگوں کو ای پاسپورٹ بھی مہیا کرنے جا رہا ہے، اسلام آباد میں خواتین کا ایک بازار بھی بنانے جا رہے ہیں جہاں بس خواتین کی دکانیں ہوں گی، اس حوالے سے ڈی سی کو ہدایت دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 938684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش