0
Friday 18 Jun 2021 12:15

خیبر پختونخوا کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

خیبر پختونخوا کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بجٹ کا تخمینہ 1000 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا ترقیاتی بجٹ350 ارب سے زائد کا رکھا جائے گا، بجٹ میں ترقیاتی پروگرام میں صرف 2 نئی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافے کا اعلان ہوگا جبکہ مزدور کی کم ازکم تنخواہ 21000 روپے مقرر کی جائے گی، اس کے علاوہ بجٹ میں آٹے پر عوام کو سبسڈی بھی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آمدنی وسائل سے 75 ارب تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، بجٹ میں سیاحت، توانائی، آئی ٹی کیلئے زیادہ رقم مختص کی جائے گی، بجٹ میں خواتین، اقلیت، بزرگ شہریوں کیلئے پیکجز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

صوبے میں جاری صحت اور تعلیم کے منصوبے بھی مکمل ہوں گے، صحت کارڈ کا دائرہ کار ضم اضلاع تک بڑھایا جائے گا، ضم اضلاع کے ترقیاتی پروگرام 115ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ جگر کی پیوندکاری صحت پلس کارڈ میں شامل کی جائے گی۔ بجٹ میں صحت کارڈ میں او پی ڈی کی سہولت شامل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بجٹ میں نئے اساتذہ کو بھرتی کرنے کا اعلان کیا جائے گا، 80 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبہ و طالبات کیلئے وظیفہ جاری کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ بجٹ میں ریسکیو 1122 دائرہ کارتحصیل تک ہوگا، ریسکیو 1122 کیلئے نئی ایمبولینسز کیلئے فنڈز مختص کیا جائے گا، سرمایہ کاری کیلئے نجی شعبے کو مراعات دینے کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی امداد 80 ارب اے ڈی پی میں شامل کیے جائیں گے، کے پی کو وفاق سے 30 ارب اضافی ملیں گے، اے ڈی پی کی 80 فیصد رقم جاری منصوبوں کیلئے مختص کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اے ڈی پی کی 20 فیصد رقم نئے منصوبوں کیلئے مختص کی جائے گی، ہائی امپیکٹ اسکیموں کیلئے 70 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ بجٹ میں کسان کارڈ راشن کارڈ اسکیم کا اعلان کیا جائے گا اور فنکاروں کی مدد کیلئے50کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 938685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش