QR CodeQR Code

امریکہ سے تصادم کے لیے تیار ہیں، کم جونگ آن

18 Jun 2021 13:17

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن نے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں اور امریکا سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے مذاکرات اور تصادم، دونوں چیزوں کے لیے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر شمالی کوریا کم جونگ آن کا کہنا ہے کہ ہم امریکا سے تصادم کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت کے اجلاس کے دوران شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن نے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں اور امریکا سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے مذاکرات اور تصادم، دونوں چیزوں کے لیے تیار ہیں تاہم شمالی کوریا کو بالخصوص اپنے ملک کے وقار کی حفاظت کے لیے امریکا سے تصادم کیلیے تیار رہنا چاہیے۔ شمالی کوریا نے اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن کی پالیسوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر کا یہ کہنا کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو سفارتکاری یا سخت پابندیاں لگا کر ڈیل کر لیں گے، بہت بڑی بھول ہے۔


خبر کا کوڈ: 938690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938690/امریکہ-سے-تصادم-کے-لیے-تیار-ہیں-کم-جونگ-ا-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org