0
Friday 18 Jun 2021 13:37

امریکا کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پیوٹن

امریکا کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے تعلقات کی بہتری کے لیے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکی حکومت کی خواہش سے مشروط کر دیا۔ روسی صدر کا یہ بیان ان کی امریکی صدر جوبائیڈن سے 16 جون کو جنیوا میں ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے سرد جنگ کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنے کے لیے ملاقات کی تھی، جسے قدرے دوستانہ ملاقات قرار دیا گیا تھا۔ مذکورہ ملاقات کے بعد روسی صدر نے امریکا سے تعلقات کی بہتری کے لیے مزید مذاکرات کو امریکی خواہش سے مشروط کرنے کا بیان دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ولادمیر پیوٹن نے امریکی صدر جوبائیڈن سے 16 جون کو ہونے والی ملاقات کے بعد ملکی ٹی وی پر خطاب کے دوران امریکی حکومت سے مذاکرات کو جاری رکھنے سے متعلق بات کی۔ ولادمیر پیوٹن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر امریکا تیار ہے تو روس بھی ان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے مزید مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے جوبائیڈن سے ہونے والی ملاقات پر بات کرتے ہوئے اسے دوستانہ ملاقات قرار دیا اور کہا کہ ملاقات کے بعد دونوں رہنما دونوں ممالک کے اہم مسائل کو سمجھنے میں کامیاب رہے۔ ولادمیر پیوٹن نے جوبائیڈن کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پیشہ ورانہ قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنے کے دوران ہر کسی کو محتاط رہنا پڑتا ہے تاکہ کوئی غلطی نہ ہو۔ تاہم ساتھ ہی ولادمیر پیوٹن نے سوال اٹھایا کہ اگر امریکی صدر صحیح ہیں تو پھر غلطی کہاں ہے؟ ولادمیر پیوٹن نے اپنے ہی اٹھائے سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے وائیٹ ہاؤس کی خاتون سیکریٹری جین پاسکی کا ذکر کیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے دبے الفاظ میں ان پر طنز بھی کی۔ روسی صدر نے کہا کہ جین پاسکی خوبصورت، تعلیم یافتہ اور نوجوان خاتون ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ کم تعلیم یافتہ ہیں یا ان کی یادداشت کمزور ہے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ کچھ لوگ اہم مسائل اور چیزوں کو ثانوی سمجھتے ہیں۔ ولادمیر پیوٹن نے کہا کہ امریکی سمجھتے ہیں کہ دنیا کی کوئی بھی چیز ان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔ روسی صدر کے مذکورہ بیان سے قبل روسی صدارتی ہاؤس نے گزشتہ روز ولادمیر پیوٹن کی امریکی ہم منصب سے ملاقات پر بھی مختصر بیان جاری کرتے ہوئے اسے اہم قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 938702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش