0
Friday 18 Jun 2021 13:47

داسو ڈیم سے سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، عمران خان

داسو ڈیم سے سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داسو ڈیم سے سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ داسو ڈیم کے دورے میں ملکی و غیرملکی انجینئرز اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مختصر خطاب میں کہا کہ ملکی ترقی کا بڑا حصہ صنعتی سرگرمیوں سے منسوب ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب بجلی سستی ہو۔ انہوں نے کہا کہ داسو ڈیم کی تعمیر میں پاکستانی اور غیرملکی ورکرز کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کی وجہ سے سستی بجلی پیدا ہوئی اور ملک نے ترقی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کی فراہمی سے مہنگائی فوری کم نہیں ہوگی جس میں کچھ وقت درکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سستی بجلی سے سب زیادہ فائدہ صنعت کو ہوگا اور ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اس مشکل کام کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ 2020ء میں ورلڈ بینک بورڈ آف ڈائریکٹرز نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی تھی۔ منصوبے سے پاکستان کو لاکھوں صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کم لاگت، قابل تجدید توانائی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ اضافی فنڈس داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے ٹرانسمیشن لائن کی مالی اعانت فراہم کریں گے جو دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ 2 ہزار 160 میگاواٹ صلاحیت پیدا کرے گی۔ دوسرے مرحلے کی توسیع کے منصوبے سے یہ گنجائش دوگنی ہو کر 4 ہزار 320 میگاواٹ ہوجائے گی جس سے داسو ملک کا سب سے بڑا پن بجلی گھر بن جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 938704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش