QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم 21 جون کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریگی، علامہ اسدی

18 Jun 2021 17:48

اپنے ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ لاہور کے علمائے کرام اس مظاہرے میں بھرپور شرکت سے ثابت کرینگے کہ وہ پاکستان کے محب وطن شہری ہیں، جو ناانصافی اور ظلم کیخلاف سینہ سپر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں بیوروکریسی کا رویہ ہمارے ساتھ متعصبانہ ہے، بے بنیاد مقدمات درج کئے جاتے ہیں جبکہ بانیاں مجالس کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیر اہتمام سیکرٹری اوقاف کے ملت جعفریہ کیخلاف امتیازی سلوک اور سرکاری کمیٹیوں میں ارکان کی تعداد میں عدم توازن کیخلاف اکیس جون کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کے حوالے سے رابطوں میں تیزی آگئی۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کو لاہور کے علماء نے مظاہرے می بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروا دی۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ اپنے حق کیلئے ڈٹ جانے کا درس ہمیں کربلا سے ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے متحدہ علماء بورڈ سمیت امن کمیٹی ہو یا دیگر سرکاری اداروں میں ایک مخصوص مکتب فکر قابض دکھائی دیتا ہے جبکہ تمام اداروں میں ملت جعفریہ کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ لاہور کے علمائے کرام اس مظاہرے میں بھرپور شرکت سے ثابت کریں گے کہ وہ پاکستان کے محب وطن شہری ہیں، جو ناانصافی اور ظلم کیخلاف سینہ سپر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں بیوروکریسی کا رویہ ہمارے ساتھ متعصبانہ ہے، بے بنیاد مقدمات درج کئے جاتے ہیں جبکہ بانیاں مجالس کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس امتیازی سلوک کا نوٹس لے۔ ریاست مدینہ میں بھی فرقہ وارانہ سوچ کے تابع پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں، جو قابل مذمت امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرے کے موقع پر اگر ہمارے مطالبات تسلیم کر لئے گئے تو احتجاج ختم کر دیں گے، بصورت دیگر احتجاج کا اگلہ مرحلہ محکمہ اوقاف کے دفتر کے سامنے مظاہرے کا ہے، پھر بھی مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھا دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 938731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/938731/ایم-ڈبلیو-21-جون-کو-پنجاب-اسمبلی-کے-سامنے-احتجاجی-مظاہرہ-کریگی-علامہ-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org