0
Friday 18 Jun 2021 22:39

کورونا کی تیسری لہر کیلئے تمام ریاستی حکومتیں تیاری کریں، مایاوتی

کورونا کی تیسری لہر کیلئے تمام ریاستی حکومتیں تیاری کریں، مایاوتی
اسلام ٹائمز۔ بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہا کہ سائنسدانوں کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے خطرناک ہونے کے خدشہ کی وجہ سے تمام ریاستی حکومتیں اس کی پوری تیاری کریں۔ مایاوتی نے آج اس حوالے سے دو ٹویٹ کئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن میں عوام کی حصہ داری اسی وقت یقینی ہو سکتی ہے جب ٹیکہ ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہو، ویسے کورونا کی دوسری لہر کی طرح تیسری لہر سے بچانے کے لئے دیہی علاقوں میں پوری تیاری ہونی چاہیئے۔ انہوں نے تمام ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عام حالات اور معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے تمام ریاستی حکومتوں کو خلوص نیت سے کام کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 938732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش